اندور4جون(آئی این ایس انڈیا)
پرچہ لیک معاملے کے بعد مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن(ایم پی پی ایس سی)اپنے
طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے زیادہ تر بھرتی امتحانات آن لائن منعقد
کرنے کی تیاری کر رہا ہے،تاہم ایم پی پی ایس سی کا ریاستی سروس امتحان فی
الحال روایتی پرچہ طریقہ پر ہی منعقد ہوگا۔ایم پی پی ایس سی کے سکریٹری
منوہر دوبے نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم ریاست کے سروس امتحان کو
چھوڑ کر دیگر تمام بھرتی امتحانات کو آن لائن منعقد کرنے کی تیاری کر رہے
ہیں،فی الحال ضروری بنیادی ڈھانچہ دستیاب نہیں ہونے کی وجہ
سے ہم ریاست کے
سروس امتحان کو آن لائن کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔دوبے نے بتایا کہ اگر
سب کچھ ٹھیک رہا تو اگست میں منعقد اسٹیٹ فوریسٹ سروس اگزام سے ایم پی پی
ایس سی کی آن لائن بھرتی امتحانات کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔انہوں نے یہ
بھی بتایا کہ ایم پی پی ایس سی نے اپنی ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کیا
ہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے امیدواروں کو ایم پی پی ایس سی کے بھرتی امتحانات
اور ان کے نتائج کی پہلے کے مقابلے سادہ طریقے سے معلومات مل سکے گی۔اس ویب
سائٹ پر ایم پی پی ایس سی کی پچھلی بھرتی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ بھی
دستیاب رہیں گے۔